BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان کے سمندری علاقوں اور کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ*

 *بلوچستان کے سمندری علاقوں اور کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ*



*شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ہوا کےکم دباؤ کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے اور شدت والی مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں، 2 اکتوبر تک سندھ میں مون سون ہوائیں اثر انداز ہونےکا امکان ہے،کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں آج سے 2 اکتوبر کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ میرپور خاص، تھرپارکر ، عمرکوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی 30 ستمبر سے 3 اکتوبرکےدرمیان بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، اس کے علاوہ بدین ،ٹھٹہ، حیدرآباد اور دادو سمیت لسبیلہ، سومیانی، اورماڑہ ،پسنی،گوادر،تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ستمبر سے 3 اکتوبرکے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہنےکا امکان ہے ، اس لیے ماہی گیر 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post