*بانی پاکستان کے مجسمے کو تباہ کرکے شرپسند عناصر اپنی شکست کا اعلان کر رہے ہیں، ضیاء
لانگو*
*کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گوادر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر شرپسند عناصر کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہیوزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شر پسند عناصر بانی پاکستان کے مجسمے کو تباہ کر کے اپنی شکست کا اعلان کر رہے ہیں یہ ملک دشمن عناصرکی ایماء پر کھیلنے والے دہشت گرد نفسیاتی شکست سے دوچار ہیں یہ ان کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایک بیان میں وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے مچھ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کر لی انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین زمہ داری ہے ہم کسی صورت اپنی زمہ داری سے غافل نہیں ہونگے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔ وزیرداخلہ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا*