BNC OFFICAL WEBSITE

بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان وزیراعظم ہونگے، چنگیز جمالی*

 *بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان وزیراعظم ہونگے،چنگیز جمالی*



*کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پورے ملک میں آئندہ انتخابات کے بعد حکومت بنائے گی بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان وزیراعظم ہونگے،پیپلز پارٹی نے اپنے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے لیکر آصف علی زرداری نے ملک کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے ملک کو 1973ء کا متفقہ اور مضبوط آئین دیا،پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،2018ء کے انتخابات میں رات کے اندھیرے میں بننے والی پارٹی”باپ“ کا آئندہ انتخابات میں وجود تک ختم ہوجائے گاباپ پارٹی کے ارکان اسمبلی وزارت اعلیٰ کیلئے آج دست و گریبان ہیں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،ضلع کوئٹہ کے صدر میرنصیب اللہ شاہوانی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین، پیپلز یوتھ ونگ کے صدر ثناء اللہ جتک، سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،امتیاز جتک،یوتھ کے سیکرٹری اطلاعات سفر زہری،لیبر بیورو کے رہنماصغیر کھرل،کاظم مینگل، سلیمان خان کاکڑ عبدالغفار کاکڑ، ودیگر نے بدھ کو کوئٹہ سٹی کے سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکر کنونشن میں ملک حمیدکاکڑ،ملک مصطفی کاکڑ،صوبائی کونسل کے ممبر احمد نواز کھوسہ، ربانی کاکڑ،ملک عیسی ملازئی، اختر شاہ مندوخیل، ملک ٹیکا خان حمزہ زئی، ضلع خاران کے صدر شیرباز ساسولی سمیت کوئٹہ سٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر صدام ساتکزئی، عبدالعلیم کاکڑنے جمعیت علما اسلام سے مستعفی ہو کر پی پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ،سردارسربلند جوگیزئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاورکرز کنونشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صدر نورالدین کاکڑ،جنرل سیکرٹری نعمت لالا اور احسان افغان سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ملک گیر پارٹی ہے جس نے محکوم،مظلوم طبقے کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے پیپلز پارٹی میں ہر زبان اورقوم سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اپنے قیام سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی عوام کے حقوق اور ملک کیلئے قربانیاں دیتی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدار آئی اس نے عوام کو روزگار،چھوٹے صوبوں کو خودمختاری دی یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی آج ملک بھر کے عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلزپارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہیں پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا آج کوئی نام لینے والا نہیں ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ہر غریب عوام کے دل میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی کو بلوچستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جارہا ہے صوبے بھر میں ورکرز کنونشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ضلع کوئٹہ،کوئٹہ سٹی اور پشین کے کامیاب ورکرز کنونشن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی پارٹی قائدین کی آوازپر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں کی کرپشن اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ نے پاکستان کو مقروض اور اس کے عوام کو ذلیل و خور کرکے رکھ دیا ہے اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چلنے والے حکمران پاکستان کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔اانہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں اپنے غیر ملکی آقا ؤں کی خوشنودی کے لئے 22کروڑ عوام کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں اور خود قربانی دینے کے بجائے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنا چاہتے ہیں اگر حکمران اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کردیں تو وطن عزیز موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے مگرسلیکٹڈ حکمرانوں کو غریب عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے گیس،بجلی،پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدارمیں آکر عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور موجود بحرانوں سے نجات دلائے گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post