BNC OFFICAL WEBSITE

پیپلز پارٹی ملک پر دوبارہ حکمرانی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، نور محمد دمڑ*

 *پیپلز پارٹی ملک پر دوبارہ حکمرانی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، نور محمد دمڑ*



*کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک دوبارہ حکمرانی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے آنے والے انتخاب میں گزشتہ انتخاب سے بھی بتہر شکست سے دوچار ہوگی قوم ان عزمایہ ہوئے چہروں کوپہچان چکے ہے بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہے بلوچستان عوامی پارٹی آنے والے انتخاب عام انتخاب میں ملک بھر کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے گی بلوچستان عوامی پارٹی کا شمار اب ملک کے بڑی جماعتوں ہے سلیکٹڈ کا وایلا کرنے والوں نے سندھ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہے آنے والا دور بھی بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کا ہوگا بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا وجود ہی نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی پی کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی کسی کی ڈکیٹشن پر نہیں چل رہی ہیں ماضی میں تو بلوچستان کے عوام کے حقوق کے فیصلے زرداری ہاوس یا رائے ونڈمحل میں ہوا کرتے تھے لیکن اب بلوچستان کے تمام فیصلے بلوچستان میں بلوچستان عوام کے حقیقی اور منتخب نمائندگان خود کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ختم نہیں بلکہ پارٹی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے لوگ جوق درجوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے آنے والے انتخاب میں بلوچستان پارٹی تمام حلقوں سے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب حاصل کریگی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پرانی پیپلز پارٹی نہیں رہی نہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر منی لارڈنگ کے زریعے کربوں روپوں بیرون ملک منتقل کرکے ملکی مشعیت کو تباہ کردیا تھا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ملکی سیاست کردار ختم ہورہاہے اور ملک سے عنقریب پیپلزپارٹی کامکمل صفایا ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ جتنا کرپشن پیپلز پارٹی کے درو حکومتوں میں ہوا اور اب صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جہاں پر صوبے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا کر باپ اور بیٹا عائشاں کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم عوام کی ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہوکر اقتدار تک پہنچے ہے جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دھندلی کے زریعے اقتدار پہنچی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا سرے کوئی وجود ہی نہیں ہے 2018 ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جو شکست ہوئی ہے تاریخ میں یاد کرتے رہے گے اور آنے والے الیکشن میں اسے بھی زیادہ بھری شکست سے دوچار ہونگے اور بی اے پی آنے والے انتخاب میں بی اے پی صوبے میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post