BNC OFFICAL WEBSITE

صبحِ کی سلام کے ساتھ کچھ حقائق پر مبنی ہمارے سماج کا رواج .نقطہ نظر=محمد سلیم رند۔



نقطہ نظر=محمد سلیم رند

عجب سماں ہے کہ رشتوں میں عزت نفس کو مجروح کرتی شرائط رکھنا لوگوں کا چلن ٹھہرا ہے ، رشتوں اور محبتوں کی بقا چاہیے تو فلاں فلاں بات پہ سر تسلیم خم کرنا ہو گا ، کر لیا تو سب کچھ اچھا ، نہ کیا تو سب رشتے ناطے ختم ، وہ زمانہ بھی کوئی اور ہی تھا جب ماں باپ بہن بھائیوں سے بڑھ کے کوئی آپ کا سگا نہیں ہوتا تھا اور آج کل حالات اور واقعات دیکھ کے محسوس ہوتا ہے کہ یہ بھی آپ کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھا کر آپ کے احساسات و جذبات کی دنیا میں خاموش طوفانوں کا سبب بنتے ہوئے آپ کو اس حقیقت سے روشناس کرتے ہیں کہ 'اپنے' علاوہ کوئی بھی آپ کا اپنا نہیں ہے ، سب کے سب رشتے شرائط پہ قائم ، جہاں دونوں میں سے کوئی ایک فریق کسی شرط سے منحرف ہوا وہیں تعلقات توڑ کر نئے جہانوں کی طرف اڑان بھر لی جاتی ہے ، دنیا بہت تلخ ہے بالکل کسی زہر خند  کڑوی کسیلی دوا کی مانند جسے نہ تو 

نِگلا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُگلا جا سکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post