BNC OFFICAL WEBSITE

الیکشن میں ووٹ لے کر لیڈر غائب ہو جاتے ہیں اور عوام کو بےیارومدگار چھوڑ دیتے ہیں،محمد اعظم بلوچ*

 


*کلیوں میں بجلی نہ ہونے کا ذمےدار میر صاحبان کی یکساں سوچ ہے،پی پی پی بسیمہ*


بسیمہ(نامہ نگار)بسیمہ شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کلی چوٹ آج بھی بجلی سے محروم ہے کلی کے چاروں طرف بجلی کی لاہن گزر رہی ہے مگر مجال ہے چوٹ کسی لیڈر کو نظر آئے ہر بار چوٹ کے سادہ لوح عوام سے الیکشن میں ووٹ لے کر لیڈر غائب ہو جاتے ہیں اور عوام کو بےیارومدگار چھوڑ دیتے ہیں بسیمہ کے تمام کلیوں میں بجلی کو پنچا دیئے گئے ہیں صرف تین بدقسمت کلیوں کو بجلی ابھی تک نہیں ملا چوٹ کلی حاجی غلام رسول اور کلی حسن آباد جور ہیں ان کلیوں کی عوام کا کیا قصور ہے پورا علاقہ کو بجلی ملا ان کو کیوں نہیں بجلی نہیں ملا کیاان کلیوں میں رہنے والے لوگ انسان نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی بسیمہ کے سینئر رہنما محمد اعظم نے کیا ان کہنا ہے گاؤں میں رہنے والے باسیوں سے ایم این اے ایم پی اے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں کیا یہاں کے لوگ اپنے حق رائے دہیگی استعمال نہیں کئے ہیں بس ان کلیوں میں دو بات مشترک ہیں پہلا ان کلیوں میں بجلی نہ ہونے کا ذمےدار میر صاحبان کی یکساں سوچ ہے اور دوسرا لیویزکے چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کی تعیناتی کی جنگ ہے کیونکہ لیڈروں سے ہمارے میر صاحبان اپنے بھائی اور بیٹوں کو انچارج بنانے کی سفارش کے علاوہ کچھ نہیں کرتے اور ہمارے بدبختی کے سبب یہی بھتہ خوری ہے اس بھتہ خوری خلاف موثر آواز بلند کرنا ضروری ہے کیونکہ ہمارے ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی بھتہ پوسٹ ہیں جب ان کا بھتہ بند ہو گا تو علاقہ ترقی کریگا.l

Post a Comment

Previous Post Next Post