BNC OFFICAL WEBSITE

 بی این پی کے رہنماوں کا دورہ بلوچ کالونی حب حب ( ) بلوچ کالونی حب کے سیاسی سماجی نوجوان شخصیت علی بخش دھیانی بلوچ ماما بشیر برکت علی محمد شریف محمد آصف سکندر اور شاہ زیب بلوچ آپنے تیس ساتھیوں کے ساتھ ظہور رئیسانی کی قیادت میں بشیر مینگل سے ملاقات کہ بعد آج ایک بلوچ کالونی میں شمولیتی پروگرام میں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں باقاعدہ بی این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ ۔شمولیتی پروگرام سے ضلعی نائب صدر امیر بخش ایڈوکیٹ ہیومن رائٹس سیکٹری بشیر مینگل تحصیل حب کے صدر حاجی محمد مینگل سینیر رہنما کلیم کاکڑ عبدالعلیم مینگل عبدالغنی مینگل کریم مینگل نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے علی بخش دھیانی اور مامابشیر لاسی اور اسکے دوستوں کو مبارک باد پیش کیا اور انھیں یقین دلایا کہ بی این پی آپ دوستوں کے ساتھ شانابشا نا کھڑی رئیگی ۔ اور امید ہیکہ نئے دوست پارٹی کو مزید فعال کرینگے۔اس موقع پر علی بخش دھیانی مامابشیر نے بی این پی لسبیلہ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post