*#زندگی_کے_کچھ_نشیب_و_فراز
*
*#تحریر *#سکندر_پرکانی*
انسانی تخلیق پھر پیدائش کے بعد انسان کے جینے کے دن بچپن ہی کے دن ہوتے ہیں
جس کو شاید ایک سکول کا بچہ چاہتا ہیں کہ جلد سے جلد گزاردیں مگر در حقیقت وہی تو زندگی کو جینے کے دن ہوتے ہیں۔
والدین اپنی بساط کے مطابق جو کچھ بھی دیتے ہیں اس سے بھی بہت زیادہ ملنے کی طلب اور ضد،
ایک ٹوٹی پھوٹی سائیکل کو چلاتے وقت جو مسکان اور سکون ملتا ہیں وہ جوانی کے مرسڈیز گاڈی کو بھی شاید چلاتے وقت میسر نہ ہو۔
سکول کے سخت ٹیچر سے مار کھانے کا ڈر،مگر کلاس ختم ہونے کے ساتھ ہی پھر سے ڈر ختم، ہوم ورک مکمل نہ کرنے اور کلاس کی گھنٹی شروع ہوتے ہی استاد محترم سے ڈانٹ یا مار کھانے کا ڈر، مگر چند ہی لمحے سب کچھ بھول جانا،
بس اور کیا کیا یاد کروں جناب !😭😭
پھر کیا پتہ تھا سکول کی زندگی ختم کرنے کے بعد بہت ہی جلدی حقیقی زندگی میں قدم رکھنا پڑیگا۔
پڑھائی کا شوق مگر شاید اللہ پاک نے قسمت میں اور کچھ رکھا تھا، خیر ریگولر نہیں مگر پرائیوٹ ایم اے کی سند حاصل کی، ساتھ ایک پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع اللہ پاک نے مکمل کروایا۔
زندگی گزرتی جا رہی تھی ہر دن ہر لمحہ زندگی ایک نیا سبق دیتا جا رہا تھا زندگی
شاید بہت تلخ ہوتی بس کچھ نیک اساتزہ کی نصیحتیں،
اور پھر حقیقی زندگی میں ایک نیک دل انسان سے کچھ قیمتی باتیں سیکھنی کو ملی،
کہ بیٹا اپنی طرف سے اپنے دشمن کے ساتھ بھی اچھائی کرنے کی کوشش کرو، اور سب سے بڑھ کر اس شخص سے نیکی کرو جو حقیقی معنوں میں مجبور ہو، سکون ملے گا۔
کبھی یہ کام کیا نہیں تھا صرف سنا تھا خیر اللہ پاک نے کچھ مواقع دیے کوشش کی ، کام سخت تھا کچھ پریشانیاں بھی آئی مگر جب ان لوگوں کے کام کا وسیلہ میں بنا تو بہت سی دعائیں ملی،
مگر زندگی کی معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت پڑتی ہیں،کبھی کبھار تو سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا کیا جائے،
ایک ایسے پلیٹ فارم میں کام کرنے کا موقع ملا کہ بہت سے لوگوں کا میں امید بنتا گیا،
آج بھی بہت سے لاچار دوست خود رابطہ کرتے ہیں کہ ہمارا یہ مسئلہ ہیں۔ مخلص ہو کے کوشش کرتا ہوں اللہ پاک کامیابی نصیب کرتا ہیں۔
ہاہاہا ایک اچھے دوست کی بات سناتا ہوں کہتا ہے یار تم پیسے نہیں کماوں خیر ہیں جو چیز تم کرتے ہو ہر کسی کو اللہ پاک یہ موقع نصیب ہی نہیں کرتا ۔
اب زندگی کہا لے جائیگی یہ پتہ نہیں
مگر زندگی ہر دن ایک نیا سبق دیتی ہیں