BNC OFFICAL WEBSITE


 *نہری پانی کاحصہ لینے کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ ہے‘ محمدخان لہڑی*


*ڈیرہ مرادجمالی(بی این سی نیوز) صوبائی وزیر آبپاشی حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے بلوچستان کے گرین بیلٹ کو سیراب کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کالارہی ہےمحکمہ اریگیشن کے نومنتخب عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ محکمے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اری گیشن ایمپلائزیونین کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا شرکاء سے یونین کے صوبائی صدر علی بخش جمالی ودیگر نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے عملی طورپر ٹھوس اقدامات کررہے ہیں نومنتخب عہدیدار پٹ فیڈر اورکیرتھر کینال کی بحالی اورپانی کی میںمنصفانہ تقسیم میں اپنا کردارکریں صوبائی وزیر نے کہاکہ کچھی کینال کی تکمیل سے لاکھوں ایکڑ اراضی آباد ہوگی نہری پانی کاحصہ لینے کیلئے سندھ حکومت سے مسلسل رابطہ ہے کوشش ہے ذیلی شاخوں میں پانی کی کمی نہ ہو۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post