BNC OFFICAL WEBSITE

 *تنخواہوں میں دس فیصد کٹوتی قابل مذمت ہے،ابراہیم زہری*


*کوئٹہ( بی این سی نیوز)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز کے جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم زہری نے اپنے بیان میں ان خبروں پر تشویش کا اظہارکیا ہے کہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد کٹوتی لگانے پر غور کررہی ہے اس ہوشرباء قیمتوں میں اضافے سے ملازمین نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں چاہیے تو یہ کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے مگر یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہےاس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف یا کسی اور دبائو کو خاطر میں نہ لائے،ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے کیونکہ ملازمین کسی بھی حکوت کے نظام کو چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی شراکت کےبغیر امور سلطنت چلانا مشکل ہوتا ہے ایسے طبقے کو نظرانداز کرنا کسی طور جائز نہیں ہے۔


*

Post a Comment

Previous Post Next Post