BNC OFFICAL WEBSITE

سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو گیس میسر نہیں، اختر حسین لانگو


 *سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو گیس میسر نہیں، اختر حسین لانگو*


*کوئٹہ :پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کوئٹہ شہرمیںگیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے نہ تو سردی میں گیس میسر ہے اور نہ ہی گرمی میں،سردی گزر جانے کے باوجود بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے جو سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ یہ ظلم وزیادتی کا سلسلہ بند ہوناچاہیے بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیںکریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اخترحسین لانگونے کہاکہ سخت سردی گزر جانے کے باوجود بھی کوئٹہ میں گیس بندش اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا جناح ٹائون،سریاب روڈ،پشتون آباد،ہدہ ودیگر میں آج بھی گیس غائب ہے سردی میںلوگ ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گیس استعمال کرتے تھے لیکن اب جب سخت سردی گزر گئی ہے تو گیس کااستعمال بھی کم ہوجاتاہے۔ پھر کیوں شہر کے مختلف علاقوں میںگیس کی لوڈشیڈنگ اور بندش کے مسائل درپیش ہیں؟ انہوں نے کہاکہ گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو خواتین کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کودرپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکریگی،انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر گیس بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیںبصورت دیگر جمہور ی حق استعمال کرنے پر مجبور ہونگے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post