ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری میں بھرپور حصہ لیا جائیگا ، ایچ ڈی پی
*کوئٹہ ( بی این سی نیوز بلوچستان ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس چئیرمین و صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں 20 فروری سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ مردم و خانہ شماری میں بھرپور حصہ لیا جائیگا ،پارٹی اس سلسلے میں عوام میں آگاہی مہم شروع کرے گی اور کارکنوں کو اس مقصد کی تکمیل کیلئے اہداف دئیے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایچ ایس ایف اور پارٹی کی تمام کونسلیں عملی طور پر گلی اور محلوں کی سطح پر عوام میں شعور پیدا کرینگی، پارٹی 17 فروری کو ہزارہ ٹاؤن اور 19 فروری کو علمدار روڈ میں آگہی کانفرنس منعقد کریگی جس میں معززین و معتبرین اور مختلف سماجی و تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے زمہ داران کو دعوت دیکر انہیں آگہی مہم کے بارے میں معلومات دیکر انسے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جائے گی، اجلاس میں این اے 265 قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی مہم جوش و خروش کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی جو مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں پارٹی کی حمایت کے سلسلے میں آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی، کمیٹی میں نائب چئیرمین اول مرزا حسین ہزارہ، نائب چئیرمین دوئم عزیزاللہ ہزارہ، سیکرٹری اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل، ڈپٹی سیکرٹری و نامزد امیدوار محمد رضا ہزارہ، عبدالعلی ہزارہ اورعصمت یاری شامل ہیں، اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔*