BNC OFFICAL WEBSITE

آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، پرانے لوگوں کو آزمانہ دانشمندی نہیں، نصر اللہ زیرے

 آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، پرانے لوگوں کو آزمانہ دانشمندی نہیں، نصر اللہ زیرے

 



*کوئٹہ (bnc.pk) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے نامزد امیدوار پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کے زیر صدرات پشتونخوامیپ حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے مربوط علاقائی یونٹوں کے سیکرٹریوں اور دیگر ذمہ داران کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز حاجی علی محمد ترین، ندا سنگر، عبدالرزاق بڑیچ اور احسان آغا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور قومی اسمبلی کے حلقے سے منسلک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 27 ،پی بی 28 اور پی بی 29 کی سطح پر ارگنائزنگ کمیٹیاں بنائی گئی جو اپنے اپنے حلقوں میں مربوط نظم و ضبط اور حلقے کے ووٹر سے بلا تاخیر رابطے اور اس کے ساتھ فی الفور انتخابی دفاتر کے کھلنے اور ووٹرزلسٹ پر کام کرنے کے علاوہ حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ملک کے بائیس کروڑ عوام نان شبینہ کے لئے مجبورہے ماضی کے حکمرانوں نے بین القوامی مالیاتی اداروں سے دھڑادھڑ قرضے لیکر جو بد تر حالت عوام پر مسلط کی تھی اب پی ڈی ایم کی حکومت نے وہ رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے اور آج عوام کو ازیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور اپنے اعمال بد کی سزا عوام کو دینے کی تیاری میں مصروف ہے۔ حکمرانوں کے موجودہ اقدامات سے عوام کو مزید تباہ کن مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں میں کہا گیا کہ پرانے بشمول پی ڈی ایم کے امیدواروں کو آزمانا کسی طور پر بھی دانشمندی نہیں لہٰذا عوام پشتونخوا میپ کے امیدوار نصراللہ خان زیرے کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post