*صوبائی محتسب کے احکامات پر واسا کی شکایت کنندگان کی داد رسی*
*کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈووکیٹ کے ترجمان کے مطابق درخواست گزار محمد قاسم نے صوبائی محتسب بلوچستان کو درخواست دی کہ مسلم اتحاد کالونی ہزار گنجی میں ان کی گلی نمبر 2 میں واسا کوئٹہ کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہیں کی جا رہی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ واسا کوئٹہ کے متعلقہ حکام سے باز پرس کی جائے ، صوبائی محتسب کے دفتر میں مقدمے کے اندراج کے بعد ڈائریکٹر انویسٹیگیشن عبدالمنان اچکزئی نے ایم ڈی واسا کوئٹہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی جس پر ایگزیکٹو انجینئر واسا سریاب نے اپنے تحریری طورپر آگاہ کیا کہ مذکورہ گلی میں پانی کی فراہمی کیلئے تین انچ قطر کے 1650 فٹ پائپ بمعہ تین عدد وال درکار ہے اور منظوری کیلئے حکام بالا کو خط ارسال کیا ہے، بعد ازاں واسا کوئٹہ کے متعلقہ حکام نے صوبائی محتسب کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گلی میں پائپ لائن بچھانے کے بعد پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے ، علاؤہ ازیں ایک دوسرے مقدمے میں صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واسا کوئٹہ نے درخواست گزار ذہین اللّٰہ کو پانی کی پائپ کے نئے کنکشن کے ذریعے فراہمی آب شروع کردیا۔*