BNC OFFICAL WEBSITE

قلات بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، زمیندار سراپا احتجاج منگچر کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک

 قلات،بجلی کی طویل ق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، زمیندار سراپا احتجاج منگچر کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک



*قلات (bnc.pk) بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف منگچر جوہان کراس کے مقام پر زمینداروں نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے اس موقع پر زمیندار رہنماؤں سردارزادہ حاجی میرنوراحمد لانگو ، مفتی ابوبکر ، میرعابد حسین لانگو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال زمینداروں کے ساتھ بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جاتاہے وفاق کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ زمینداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے غیراعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی سبسڈی بحال کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ زراعت کامکمل انحصار بجلی پر ہے جب تک کیسکو حکام ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اس حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دریں اثنا ایڈیشنل کمشنر اصغر شہباز ، اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ ، میجر رسالدار لیویز قلات علی اکبر مینگل ، تحصیلدار منگچر محموداحمد کرد ، ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری ودیگر نے مظاہرین سے مذاکرات کئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بجلی کا دورانیہ بڑھانے کیلئے کیسکو حکام اور کمشنر قلات سے ملاقات کی جائے گی زمینداروں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بار بار مذاکرات اور یقین دہانی کرائی گئی لیکن بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا بجلی سبسڈی بحال اور لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی گئی تو دوبارہ اس سے بھی سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم