BNC OFFICAL WEBSITE

پیٹرول و ڈیزل مہنگا فروخت کرنے پر کارروائی کی جائے گی‘ ایس ایس پی قلات

 پیٹرول و ڈیزل مہنگا فروخت کرنے پر کارروائی کی جائے گی‘ ایس ایس پی قلات



*قلات(بی این سی نیوز ) ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے اور متعدد پیٹرول پمپس کو وارننگ دی ایس ایس پی قلات نے کہا کہ پیٹرول یا دیگر اشیاء مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی عوامی مفادات کی خاطر اس طرح کے اقدامات آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پیٹرول یا ڈیزل مہنگا فروخت کرنے والوں کی نشاندھی کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم