BNC OFFICAL WEBSITE

کوہلو کے عوام نے گولی کی سیاست مسترد کردی‘ نصیب اللہ مری

 کوہلو کے عوام نے گولی کی سیاست مسترد کردی‘ نصیب اللہ مری



*کوہلو ( نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہاہے کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اور حمایت یافتہ امیدواروں پر اعتماد کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرادیا ہے کوہلو کے لوگوںنے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی سیاست پر یقین کرتے ہیں کاہان میں ایک بارپھر زبردستی نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہان سے واپس آنے والے عمائدین اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجودتھی صوبائی وزیرنے کہا کہ کوہلو کے عوام نے ڈرانے دھمکانے اور گولی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے پارٹی کارکن اور جمہوری سیاست پر یقین رکھنے والے لوگوں نے اپنے جمہوری حق کی حفاظت کے لئے باردوی سرنگوں،مسلح تنظیموں کا خوف کھائے بغیر تین دن اورراتیں کاہان میں گزاریں مگر اپنے موقف اور ووٹ کے حق سے دستبردار نہیں ہوئےمخالفین پارلیمانی سیاست میں مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد گولی دھونس دھمکیوں اور ڈرانے پر اتر آئے ہیں مگر سیسا پلائی دیوار بنے کارکنوں نے نہایت بہادری سے مقابلہ کیا ہےصوبائی وزیر نے کہا کہ کالعدم مسلح تنظیموں کے بل بوتے پر نہتے لوگوں اور انتخابی عملے کو دو دن تک یرغمال بنایا گیا سیاسی مخالفین کو اگر مقابلہ کرنا ہے تو جمہوری اور پارلیمانی سیاست کے اندر میرا مقابلہ کرےمعصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر امن قیام کیا مگرایک سازش کے تحت مری کو ایک بار پھر آگ کی طر ف دھکیلا جارہاہے وطن کے بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کرکے وطن کی مٹی کا قرض ادا کردیا ہے علاقے میں آخری دہشتگرد اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںصوبائی وزیر نے عمائدین بالخصوص وڈیرہ اصغر مری،وڈیرہ غازی خان لوہارانی،میر گوہرام خان مری،میر شیرباز مری سمیت پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں،عمائدین اور کوہلو کے عوام کا شکریہ اداکیاجنہوں نے بلدیاتی انتخابا ت میں ہمار اساتھ دیا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم