ن لیگ میں کسی کارکن کو نظرانداز نہیں کرینگے‘
جعفرمندوخیل
*کوئٹہ ( پی این سی نیوز ) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کوفعال منظم بنانے کیلئے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گےکسی کارکن کو نظرانداز نہیں کیاجائے گا عام انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت لوگوں کے اعتماد کامظہر ہوگی انہوںنے ترکیہ اور شام کے زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔*
