BNC OFFICAL WEBSITE

بلدیاتی الیکشن میں جیت:ثابت ہو گیا کہ عوام کو ورغلانے کا دور گزر گیا، مشیراطلاعات*

 *بلدیاتی الیکشن میں جیت:ثابت ہو گیا کہ عوام کو ورغلانے کا دور گزر گیا، مشیراطلاعات*


*ژوب (خ ن)صوبائی مشیر اطلاعات حکومت بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ہماری شاندار جیت کو ژوب کے عوام کے نام کرتا ہوں اور اس شاندار جیت نے یہ ثابت کردیا کہ اب ژوبکے عوام کو ورغلانے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ہم نے خیلی اور زئی کے ناسور سے ہٹ کر ژوب کے عوام کو ایک تحفہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی الیکشن میں شاندار جیت کے بعد منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مٹھا خان کاکڑ نے سردار ناصر خان


ناصر کو چیئرمین اور داؤد خان مندوخیل کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہاکہ اب عوام کی خدمت اور ژوب شہر کے مسائل حل کرنے اور ایک خوبصورت شہر کے قیام میں بھرپور مدد ملے گی۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں شاندار فتح دراصل عام انتخابات سے قبل ایک ٹریلر ہے جو ایک پیغام ہے کہہم انشاء اللہ عام انتخابات میں بھی بھر پور انداز میں فتح یاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہمارے کاروان پر اعتماد کیا ہے اب مخالفین کے لئے کوئی گنجا ئش باقی نہیں رہا کیونکہ انہیں اپنے اعمال کی سزا مل چکی ہے ۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے مقابلے میں پوری پی ڈی ایم متحد تھی مگر ژوب کے عوام کو اب ورغلانے کا دور گزر چکا ہے۔ عوام نے متحد ہوکر ژوب کی حقیقی ترقی و خوشحالی کے لئے انہیں عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔اور فیصلہ دیا کہ آنے والا وقت بھی ہمارا ہے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سردار ناصر خان ناصر نے کہا کہ آج ژوب کے عوام اور مٹھا خان کاروان کی تاریخی جیتہوئی ہے ۔ میں ہما رے اتحادی جماعتوں کا بھی مشکورہوں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی اب ژوب کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کیونکہ مٹھا خان کاکڑ کی چار سالہ شاندار کارکردگی کی شاندار جیت ہوئی ہے۔سردار ناصر خان ناصر نے کہا کہ ہم اتحادیوں کے ساتھ ملکر ژوب شہر کی بھرپور اور یادگار خدمت کرینگے اور انشاء اللہ ایک مثال قائم کرینگے۔ نومنتخب ڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب اور تحریک انصاف کے رہنماء داؤد خان مندوخیل نے کہا کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ ژوب میں 2018 کے الیکشن کے بعد ایک اور شاندار تبدیلی آگئی ہے۔اور یہ تبدیلی مٹھا خان کاکڑ کی چار سالہ یادگار و شاندار ترقیاتی منصوبوں منصوبوں کا عوام کی جانب سے انعام ھے۔اور انشاء اللہ ہم عوام کے اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ھوئے بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کے صدر شاہ زمان خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب کے عوام نے نہ صرف 2018 کے الیکشن میں بہترین فیصلہ کرکے تیس سالہ قبضے کو بھرپور شکست دی اور یہاں سے ژوب کی آزادی اور تبدیلی کا سفر شروع ہوا اور پھر ہماری چار سالہ شاندار اور تاریخی کارکردگی کو دیکھ بلدیاتی الیکشن میںہمیں تاریخی فتح سے نوازا لہذا میں ژوب کے عوام کو سلام کرتا ہوں اور ساتھ میں اپنے اتحادی جماعتوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے بھی ملکر اس شاندار فتح میں اپنا ہم کردار ادا کیا۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post