ٹرانس جینڈرز کو معاشرتی شناخت کیساتھ ہنر مند بنانیکی ضرورت ہے‘قادر علی نائل
*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر) رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کو معاشرتی شناخت اور تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ، پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے ہونے والی اسٹیک ہولڈرز کی ایک روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کو معاشرے کا مفید رکن بنا نیکی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے کا ایک اہم فرد بن کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ ٹرانسجینڈر ہمارے معاشرے کا حصہ ہے، حکومت، سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ مخنث افراد کو معاشرتی شناخت اور تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنائیں تاکہ وہ معاشرے کا ایک اہم فرد بن کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔تیسری جنسی شناخت ہمیشہ سے انسانی سماج کا حصہ رہی ہے مگر معاشرے نے تیسری جنسی شناخت کو عورت اور مرد کے برابر انسانی حقوق اور قانونی شناخت کا درجہ نہ دیا۔ مگر دور حاضر میں عالمی سطح پرمتعد ممالک تیسری جنسی شناخت کو قانونی شناخت دے چکے ہیں ۔*
