BNC OFFICAL WEBSITE

 حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو بچالیا‘ مولانا عبدالواسع


*لورالائی+کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے نتائج مثبت آئیں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار اد اکرنا چاہئے۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا ،موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو بچالیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائج میں فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے، ملک میں مہنگائی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ملک آج اس حالت میں کیسے پہنچا۔ 1999 میں ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا، ہمارا مستقبل اس میں تھا کہ ہم ایٹمی دھماکے کریں، پاکستان ایٹمی قوت اس دن بنا جس دن ایٹمی دھماکے ہوئے، آج پاکستان موجود اور قائم ہے تو اس کی وجہ ایٹمی قوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ضمنی انتخابات میں وقت کا ضیاع نہیں کرینگے۔ انہوں نے ترکیہ اور شام میں ہونے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت اور وفاقی حکومت مشکل گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہے اور وفاقی حکومت جلد زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان فراہم کرے گی


۔*

Post a Comment

أحدث أقدم