BNC OFFICAL WEBSITE

خضدار کی میئر شپ کے انتخابی عمل کو مشکوک بنایا جارہا ہے، الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے، پیپلز پارٹی

 *خضدار کی میئر شپ کے انتخابی عمل کو مشکوک بنایا جارہا ہے، الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے، پیپلز


پارٹی*

 


*کوئٹہ : پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی ، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار بلندجوگیزئی نے کہا ہے کہ خضدار میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں ہارنے والی جماعتوں نے شکست تسلیم کرنے کے بجائے غیر جمہوری رویہ اپناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اسٹے لے لیا ، پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریگی ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں میئر کے انتخاب میں آصف جمالدینی اور ڈپٹی کے میئر کے انتخاب میں جمیل قادر زہری جمہوری انداز میں کامیاب ہوئے جبکہ مخالف امیدواروں کے کونسلران نے ووٹ درست اندا ز میں درج نہیں کئے تھے جسکی وجہ سے انکے ووٹ مسترد ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری جماعتوں سے توقع نہیں تھی کہ وہ غیر جمہوری اندا ز اپناتے ہوئے اپنے کونسلران کی غلطی اور شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کر کے اسٹے حاصل کر لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ جب ووٹ کونسلران کی غلطی کی وجہ سے مسترد ہوئے ہیں اس کے باوجود یک طرفہ طور پر شفاف انتخاب کے عمل کو مشکوک بنا دیا گیا ہے جو کہ کسی بھی صورت اچھی روایت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا نیشنل پارٹی نے تربت میں بھی اسی طرز پر کیس کیا ہے ؟کیوں وہاں بھی کئی ووٹ مسترد ہوئے ہیں جومعیار خضدار میں رکھا گیا ہے اسی معیار کو تربت میں بھی اپنانا چاہےے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے مینڈیٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریگی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post