الیکٹرک سے صوبائی 62 6اارب کے واجبات کی وصولی کی جائے ،آئی ایم ایف
*اسلام آباد ( بی این سی نیوز ) گردشی قرض ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے نئی شرط عائد کر دی ہے کہ کے الیکٹرک سے 662؍ ارب روپے کے واجبات کی وصولی کی جائے ، حکومت 30جون 2023ء تک شرط پر عمل کرنا ہوگا، کے الیکٹرک نے 2018ء سے نیشنل گرڈ کو ادائیگی نہیں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کے الیکٹرک سے 662 ارب روپے کے واجبات وصولی کی شرط عائد کر دی جس میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان میں شامل ہے ،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت رواں مالی سال میں کے الیکٹرک سے واجبات وصول کرے ، وزارت خزانہ اور پاور ڈو یژن کو 30 جون 2023 پر شرط پر عملدرآمد کرنا ہو گا ،کے الیکٹرک 2018 سے قومی گرڈ سے بجلی خریداری کی رقم ادا نہیں کی ،کے الیکٹرک کو قومی گرڈ سے بجلی فراہمی کا معاہدہ 2015 میں ختم ہو گیا تھا ،آئی ایم ایف کا کے الیکٹرک کو بغیر معاہدہ اور ادائیگی کے بجلی فراہمی پر تحفظات ہیں جون 2022 تک کے الیکٹرک کے 490 ارب روپے کے واجبات ہیں ۔ دستاویزات کے مطابقرواں مالی سال کیالیکٹرک کے بجلی واجبات میں 172 ارب روپے کا اضافہ ہو گا ،وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کو کے الیکٹرک کے ساتھ نیا بجلی فروخت کا معاہدہ 30 جون 2023 تک کرنے کی شرط ہے۔*