BNC OFFICAL WEBSITE

 بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمت200 روپے فی لیٹر مقررکرنے کا مطالبہ


*کوئٹہ( بی این سی نیوز)بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جانوروں کے چارے سمیت اجناس کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کوئٹہ میں بھی 200 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت مقرر کرے تاکہ اس صنعت کو زبوں حالی سے بچا کر ڈیری فارمرز کو ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکے ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں ڈیری فارم کی صنعت حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جانوروں کے چارے اجناس اور مزدوری سمیت دیگر اخراجات میں اس حد تک اضافہ ہوچکا اور مال مویشیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں درجنوں ڈیری فارمز مقروض ہو کر بند ہوچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں اس صنعت سے وابستہ افراد بے روزگار ہونے کے درپے ہیں پہلے بھی ہم انتظامیہ اور حکومت سے درخواستیں کرتے رہے کہ اس صنعت کو بچانے کے لئے اور شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی کے لئے آگاہ کرتے ہیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی گزشتہ سال ہونے والی بارشوں اور سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے اس سے جانوروں کا چارہ اور اجناس سمیت دیگر لوازمات سیلاب کی نظر ہونے سے مال مویشیوں کی بڑی تعداد اس صورت حال میں مرنے سے ڈیری فارمرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور ہم مہنگے داموں چارہ اور اجناس خرید کر اپنے جانوروں کی ضرورت پوری کرکے شہریوں کو خالص دودھ مہیا کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے بارہا بڑھتی ہوئی اور اس صورت حال مدنظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیاجائے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ہماری آج بھی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کرے اور ہم 200 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے کے لئے اپنی میٹنگ بلا کر اس میں فیصلہ کرکے اعلان کریں گے اس لئے انتظامیہ ملک کے دیگر صوبوں اور بڑے شہروں کی طرح یہاں بھی 200 روپے لیٹر دودھ کی قیمت مقرر کرے ڈیری فارمرز میں پائی جانے والی تشویش کریں کیونکہ ہم اس مہنگائی میں کم قیمت پر دودھ فروخت نہیں کرسکتے


.*

Post a Comment

أحدث أقدم