BNC OFFICAL WEBSITE

 اسلام آباد اور سندھ پولیس کے درمیان تصادم کی حکومتی سازش ناکام ہوگئی،یعقوب ناصر

 *اسلام آباد اور سندھ پولیس کے درمیان تصادم کی حکومتی سازش ناکام ہوگئی،یعقوب ناصر


*


لورالائی (www.bnc.pk) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صوبائی صدر سابق اسپیکر حاجی جمال شاہ کاکڑ سمیت دیگر نے ملاقاتیں کی،انہوں نے مسلم لیگ (ن)سندھ ہاوس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دو ایم این اے کی قیادت میں توڑ پھوڑ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبا د پولیس اور سندھ پولیس کے درمیان تصادم کرانے کی سازش تیار کی گئی تھی جسے اپوزیشن رہنماوں نے ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جاتے جاتے ملک میں پولیس اور دیگر فورسز اور سیاسی کارکنوں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں اب تک ہم تمام تر صورتحال کو صبر وتحمل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں جلاو گھیراو اور خانہ جنگی ہو اور ملک کو کوئی نقصان پہنچے لیکن اگر وزیر اعظم اور حکومتی وزراء جان بوجھ کر چادر اور چار دیواری کو پامال کرینگے اور غنڈہ گردی کرکے ہمارے معزز اراکین اسمبلی کو گالی گلوچ کے ساتھ انکا گھیراو کرکے انھیں بے عزت کرینگے تو پھر ہم بھی اینٹ کا جواب پھتر سے دینے کی صلاحیت استعمال کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی صورت گورنر راج نہیں لگنے دینگے وزیر اعظم ملک میں کشت و خون اور خانی جنگی چاہتے ہیں اپوزیشن نے کونسا غیر ائینی کام کردیا کہ انکے ممبران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے تحریک عدم اعتماد ہمارا ائینی حق ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے ناراض اراکین اسمبلی اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں انکے خلاف فلور کراسنگ کا قانون لاگو ہونا بعد کی بات ہے لیکن وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنا حق استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ جب سینٹ چیئرمین کے نشست پر الیکشن کے دوران حکومت نے نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور ہمیں جیت کے باوجود ہرایا گیا تو وزیر اعظم اور وزراء نے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا لیکن آج وہ اپنے ناراض ارکان کو دھمکیاں اور انکے خلاف کس منہ سے کاراوائی کرنے کا جواز ڈھونڈ رہی ہے انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف بھی ان پییچ منٹ کی تحریک لائی جائیگی جبکہ صوبوں میں پی ٹی ائی کے حکومتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لایا جائے گا تمام گورنرز کو بھی فارغ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 23 مارچ سے آغاز ہوگا اور لاکھوں افراد آزادی چوک پر اپنا جمہوری احتجاج کا حق استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہائندہ الیکشن کیلئے ساز گار ماحول بنانے کیلئے تحریک عدم اعتماد کے بعد ہماری حکومت فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے گی صاف و شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل آزادی اور ضروری وسائل فراہم کرینگے حکومت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے ساتھ محاز آرائی کر رہی ہے جو کہ غیر ائینی عمل ہے وزیر اعظم اپنی سوچ اور ون مین شو کے قائل ہیں وہ کسی کی بات نہ سنتے ہیں اور نہ کسی کی مانتے ہیں اسی لیئے انکے اپنے اراکین نے انکے خلاف بغاوت کر دی ہے وہ اپنے آپکو علم قل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپیکر جانبداری کے بجائے اپنی ائینی زمہ داری کو پورا کریں اور فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومتی وزراء کے کسی بات کو بیورو کریسی نہ مانے انکے خلاف تحریک پیش ہو چکی ہے لہذا انکی ہر بات غیر ائینی ہے جب تک تحریک عدم عتماد کا کوئی نتیجہ نہ نکلے بظاہر فوج اس وقت نیوٹرل ہے مسلم لیگ ن میں ہر فیصلہ میاں نواز شریف کا چلتا ہے وہ جلد پاکستان میں ہونگے لاہور میں شاندار استقبال کیا جائے گا عوام کو نااہل جعلی حکومت سے چھٹکارا دلا کر رہے گے آج بلوچستان کو نظر آنداز کیا جارہا ہے سی پیک سمیت وفاق کا کوئی میگا پروجیکٹ نہیں ہے جس سے عوام میں احساس محرومی پھیل رہی ہے صوبے کے تمام سیاسی مذہبی و قوم پرست جماعتیں حکومت سے ناراض ہیں جبکہ اتحادی جماعت باپ پارٹی بھی اپنے تحفضات کا اظہار کر چکی ہے اگر وزیر اعظم خود اسمبلی توڑ کر عام الیکشن کا اعلان کردیں تو بہتر ہوگا بصورت دیگر انھیں مایوسی اور شرمندگی کا سامنا کرنا ہوگا۔


(www.bnc.pk)

Post a Comment

Previous Post Next Post