BNC OFFICAL WEBSITE

تھریٹ الرٹ کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے، عبدالولی کاکڑ*  

 *تھریٹ الرٹ کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے، عبدالولی کاکڑ*

 



*کوئٹہ (www.bnc.pk) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے پولیس اور دیگر انتظامیہ کی جانب سے تھریٹ الرٹ کے نام پر شہریوں کو بلا جواز طور پر سڑکوں پر تنگ کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے بد امنی اور دہشت گردانہ کاروائیوں کو روکے نہ کہ شہریوں کو تنگ کریں اگر پولیس اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہم عوام کے ان مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں تھریٹ الرٹ کے نام پر شہریوں کو بلا وجہ سڑکوں پر روک کر انہیں کہاں جانا اور کہاں سے آرہے ہو سمیت بلا جواز طور پر تنگ کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے ان کی عزت نفس مجروح کئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں دہشت گردی کی یہ کارروائیاں پہلے بھی ہورہی تھی اب تھریٹ الرٹ کے نام پر شہریوں کو سڑکوں پر روک کر چیکنگ کے بہانے ان کی عزت نفس مجروح کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارباب اختیار کو اس طرح کے غلط اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا غیر مناسب رویہ ختم کروانا چاہئے ہم عوام کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہر فورم پر عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے تاکہ عوام کو اس کے زحمت سے نجات دلا سکے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post