*مشترکہ تاریخی جرگہ پشتون قوم کی بقاء کیلئے ضروری ہے،محمود اچکزئی*
*بنوں + کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے دعوت پر سہہ روزہ پشتون قومی جرگے کے پہلے دن تےن سےشنز منعقد ہوئے ۔ پہلے سےشن کی صدارت پشتونخوامےپ کے مرکزی سےکرٹری نواب اےاز خان جوگےزئی ، دوسرے سےشن کی صدارت مزدور کسان پارٹی کے چےئرمےن افضل خاموش اور تےسرے سےشن کی صدارت سردار قاسم خان سارنگزئی نے کی۔ پشتونخوامےپ کے چےئرمےن ملی رہبر محمود خان اچکزئی نے بنوں کی تارےخی جرگے کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشتون افغان وطن کے عوام مدت سے اےک نمائندہ قومی جرگے کی ضرورت محسوس کررہے تھے ہمارے لےئے ےہ امر باعث مسرت ہے کہ پارٹی کو پشتون افغان وطن مےں اےک اےسے تارےخی جرگے کے انعقاد مےں کامےابی حاصل ہوئی ۔جس مےں ہمارے کروڑوں عوام کے وسےع حلقوں تمام سےاسی پارٹےوں ،قومی سماجی مشران ،علماءکرام ،ہر علاقے ،پےشے اورمکتبہ فکر کے تمام نمائندوں کو نمائندگی حاصل ہےں۔ ہمیں بجا طور پر ےقین ہے کہ اس جرگے مےں ہمارے وطن اور ہمارے ملت کے ان تمام اہم قومی مسائل پر سےر حاصل بحث ہوگی جو ہمارے قومی بقاءکےلئے لازم ہے اور اس جرگے مےں اےسے اہم قومی فےصلے ہونگے جس کے بدولت ہمارے سنگےن قومی مسائل اور مشکلات کا حل ممکن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ےہ تارےخی قومی جرگہ پشتونخوامیپ کا نہےں بلکہ ہمارے وطن اور قوم کے تمام نمائندہ قوتوں کا مشترکہ نمائندہ جرگہ ہے ہماری استدعا صرف ےہ ہے کہ اس جرگے کے اختتام پر جرگے کے شرکاءاےسا قومی متفقہ فےصلہ کرےں جس کے نتےجے مےں ایک مستقل قومی جرگہ و جود مےں آئیں جس طرح افغانستان کے لوےا جرگہ کو قومی فےصلوں کا اختےار حاصل ہو ۔ اسی طرح بنوں کے تارےخی جرگے کے نتےجے مےں ہمارے وطن مےں جرگوں کے انعقاد کو تسلسل حاصل ہوسکے اور ہرسطح پر ہمارے قومی جرگے قائم ہوجو قومی مسائل سے نجات کےلئے تارےخی فےصلے کرےں۔ جرگے سے نواب ایاز خان جوگےزئی، باچا خان سےنٹر کے سرپرست خادم حسےن ، باجوڑ کے مولانا خانزی ، پروفےسر پروےش شاہےن ، نےک عمل وزےر ، وڑانگہ لونی ، ایم این اے محسن داوڑ ، سابق سنےٹر خدائے نور خان ، عطاءاللہ آفریدی ، رفیق پشتون ، افضل خاموش ، مولوی شفےق دولت زئی،نظیف خان ، ڈاکٹر گل عالم وزےر ، ملک اضغر وزیر ، صحافی لائبہ ےوسفزئی، ڈاکٹر رحمت اللہ خروٹی، ڈاکٹر لےاقت تابان، سےد عبدالصمد عرف طور آغا اور سردار قاسم خان سارنگزئی نے خطاب کا۔*