*پی پی کے تاریخ ساز لانگ مارچ سے حکمرانوں کے اوسان خطا ہر گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری*
*اسلام آباد/کوئٹہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے تاریخ ساز لانگ مارچ سے حکمرانوں کے اوسان خطاب ہوگئے،پاکستان پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں منظم اور مضبوط بنائیں گے،عمران خان کا گالم گلوچ والی سیاست نیک شگون نہیں،سیاسی عمل کیلئے برداشت بہت ضروری ہے جو عمران خان میں نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ء شمس حمزہ زئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد میں پیپلز اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے انفارمیشن سیکریٹری عبدالباری موسیٰ خیل عبدالقادر حمزہ زئی ودیگر شامل تھے۔وفد نے نواب ثنااللہ خان زہری کو پشتون بیلٹ بالخصوص لورالائی میں پارٹی سرگرمیں 2023 کے قومی انتخابات سے متعلق پارٹی پوزیش سے آگاہ کیا پارٹی کو صوبہ بھر میں فعال کرنے پر بھی مشاورت اور ایک دوسرے کے تجاویز آرا سنے ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کے موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امورپر بھی تبادلہ کیاگیا شمس حمزہ زئی نے نواب زہری کو دورہ لورالائی کی دعوت دی۔نواب ثنااللہ خان زہری نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر پارٹی کو بلوچستان بھر میں منظم اور مظبوط کرینگے پیپلز پارٹی عوامی امنگون کا ترجمان جماعت ہے ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے بلوچستان کے عوام حصول کیلئے پیپلز پارٹی سے کوئی بہترسیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے پارٹی رہنما اور کارکنان شہیدذوالفقار علی بھٹو کے سوچ اور فلسفہ کو عوام الناس تک پہنچائیں انہونے کہاکہ پیپلز پارٹی کے تاریخ ساز عوامی مارچ نے حکومت کے اوسان خطا کردیئے ہیں اب نیازی صاحب بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گالیوں پر اتر ایاہے جوکہ پاکستانی سیاست کیلئے اچھا عمل نھی ہے پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک سیاسی قوت بن کر ابھرا ہے آنے والا وقت جیالون کا ہے انہونے کہاکہ میں جلد انشااللہ لورالائی کا دورہ کرونگااس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے نائب صدر میر فیصل رحیم زہری میر عبدالرزاق زہری میر عبدالنبی زہری میر صلاح الدین زہری پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔*