*ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ*
*سنجاوی: www.bnc.pk بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تمام محکمے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر معیاری تعمیر کو یقینی بنائے ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظور شدہ فنڈز عوام کی امانت ہے جس خیانت کرنے کی اجازت نہیں دینگے ساڑے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال 70 سالوں میں بھی نہیں ملتی، آنے والے بجٹ میں حلقے کے پسماندہ عوام کی ترقی کی نوید لے کر آئے گاوزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں تعلیم کی فعالی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہے جس سے تعلیم کی فروغ اور عوام کو معیاری تعلیم سرکاری سطح پر میسر ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے دور سنجاوی کے دوران بغاؤ میں بوائز مڈل سکول اور پرانہ سنجاوی میں گرلز مڈل سکولز کے افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر نصراللہ نے سنیئر صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تقریب میں بی اے پی ضلع زیارت کے سنیئر نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی،ملک لاجور دمڑ،حاجی جان چیرمین اور دیگر علاقائی معتبرین بی اے پی کے عہدیدار اور کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایکسین کو ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پی سی ون کے مطابق معیاری میٹریل سے تعمیر کو مکمل کیا جائے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام نے ہمیں اپنے مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اپنی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں تاریخی ترقیاتی کام کئے ہے جو حلقے کی تقدیر بدل دیں گی دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دمڑ ہاوس سنجاوی میں حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقاتیں کئے اور انکے مسائل سننے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرنا اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کا دورہ کرنے کا مقصد اپنے عوام کے مسائل سننا اور انہیں انکی دہلز پر حل کرنا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں جب بھی سرکاری امور سے فارغت ملتا ہے تو ہماری کوشش ہے کہ فارغ وقت آرم کے بجائے حلقے کا دورہ کرکے حلقے کے عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرے سنیئر صوبائی وزیر نے عوام کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں پرعمل درآمد کی یقین دہانی کی اور بعض پر موقع ہی پر احکامات جاری کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دورہ روزہ زیارت وسنجاوی میں مصروف دن گزارے پارٹی عہدیداروں کارکنوں سے ملاقاتیں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور بغاؤ میں دینی مدرسہ کا بھی دورہ کرنے کے علاوہ زیارت و سنجاوی میں مختلف افراد کے انتقال پر انکے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی*