BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان کاکیپٹن حیدر عباس کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے*وزیراعلی

 *وزیراعلیٰ بلوچستان کاکیپٹن حیدر عباس کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے*


*کوئٹہ ( www.bnc.pk)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کوہلو کے علاقے میں فورسز کے آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کیا،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قوم متحد ہے،پاک افواج استحکام پاکستان کی علامت ہیں ہر پاکستانی کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کا وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں لانس نائیک شبیر احمد کے جاں بحق ہونے پر بھی اظہار افسوس کیا،جاں بحقشبیر احمد کی نے ثابت کیا کہ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں وزیراعلیٰ کا کیپٹن حیدر عباس اور انس نائیک شبیر احمد کے خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکیا،وزیراعلیٰ کیجاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی*

Post a Comment

أحدث أقدم