BNC OFFICAL WEBSITE

امن و ترقی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی  

 *امن و ترقی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز


علی*

*کوئٹہ:www.bnc.pkکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساو¿تھ میجر جنرل کمال انور کے ہمراہ خاران کا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خاران میں گرینڈ جرگہ میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا، جرگہ میں ممبرز پارلیمان، قبائلی عمائدین و سیاسی اکابرین، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، خاران اور واشک کی انتظامیہ کے افسران، مذہبی و اقلیتی رہنماو¿ں کے علاوہ نوجوانوں اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے پائیدار امن و استحکام لازم ہے بلوچستان کا امن اس کی ترقی کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور بھلائی کو جان سے عزیز رکھتے ہیں، رخشاں ڈویژن کے محب وطن عوام کا قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون اور اعتماد قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ریاست مکمل طور پر سنجیدہ ہے ایسے میں عوام کا ساتھ علاقے میں خوشحالی کے لئے ضروری ہے،کور کمانڈر نے کہا کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کے لئے تمام ادارے، حکومت اور عوام اکٹھے ہیں اور امن دشمنوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ایک لاحاصِل تخریبی مہم میں صوبے کے کچھ نوجوانوں کو جھونکنے والے نامراد رہیں گے، کور کمانڈر نے کہا کہ کہ مقامی اکابرین اور عوام کا احساس ذمہ داری اور تعاون باڈر مینجمنٹ کے نظام میں مزید سہولیات کا ذریعہ بنے گا، کور کمانڈر نے علاقے کے عوام کا پاک افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا،جنرل سرفراز نے علاقے کی خواتین کے عزم و ہمت اور تعلیم و ترقی کے ساتھ لگاو¿ کو مثالی اور حوصلہ افزا قرار دیا، کور کمانڈر نے علاقے کی ہندو اور عیسائی برادری کے تعمیری کردار کو بھی سراہا،اس موقع پر جرگہ کے شرکاءنے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی مخلصانہ کاوشوں اور بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی معاشرتی ذمہ داری نبھانے کے عزم کا اظہار کیا، انھوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر کمیٹیوں کی تشکیل کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مختلف مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم