وعدوں کو عملی جامع پہنایا،انتخابات میں کلین سوئپ کریں گے ،نورمحمد دمڑ
*کوئٹہ(bnc.pk)بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہےکہ آنے والے انتخاب میں کارکردگی کی بنیاد پر حلقے سے کلین سوئپ کریں گے عوام سے جو بھی وعدے کیے انہیں عملی جامع پہنایا گیا حلقے کے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیے ہیں مزید نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر رحمت اللہ، حمید اللہ، نعمت اللہ، شمس اللہ، عطاء اللہ،عمر فاروق، سہیل خان، مزمل خان،باسط خان، طارق جمیل،حاجی محمداشرف، حاجی محمد آصف، محمد ہاشم، حاجی محمد عارف اورحاجی محمد امین نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مذہبی جماعت سے مستعفی ہوکر سردار عتیق تارن کی قیادت میں بی اے پی اور نورمحمد دمڑ کے کارواں میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی اجتماع سے بی اے پی کے رہنماء سردار عتیق تارن نے بھی خطاب کیا تقریب میں بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ، سنیئر نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کے جوق در جوق مختلف جماعتوں کوچھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اس حلقے کے عوام کا ہم پر اعتماد ہے گزشتہ پچاس سال سے اس حلقے سے مذہب اور قوم پرستی کے نام پر منتخب ہونے والوں نے حلقے کہ عوام کو اندھیرے میں رکھا۔
*
