BNC OFFICAL WEBSITE

 تحریر: Muhammad Siddiq 

نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنی پارٹی کو انتخاب میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں۔صوبے میں اس وقت ایک چپڑاسی کی نوکری بھی 15 لاکھ کی بک رہی ہے جس کے ذمہ دار سیاسی جماعتیں کس منہ سے آپ کے پاس ووٹ لینے آئینگے۔ بلوچستان دنیا میں کرپٹ ترین صوبہ بنایا گیا۔نیشنل پارٹی نے 5000 اساتذہ کو NTS کے میرٹ پر بھرتی کروایا۔اس پارٹی نے پبلک سروس کمیشن کو کرپٹ مافیا سے آزاد کروایا جس کی بدولت غریب عوام کے بچے بھی اسسٹنٹ کمیشنر اور اعلئی افسر بنے ہیں۔7000 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا۔اور 5000 عارضی بلوچستان پیکیج کے اساتذہ کو صوبے میں کھپاکر مستقل کیا۔صوبے بھر میں 72 اغواکار گروپوں کا قلع قمع کیا۔ صوبے کا امن بحال کیا اور شاہراہوں کو محفوظ بنایا۔تین یونیورسٹیاں اور تین میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال قائم کرکے ہر ضلع کی میڈیکل سیٹوں کو تین تین گنا بڑھایا۔ پہلی دفعہ وزیر اعلئی نے اپنی پوری مدت کے دوران وزیراعلئی کے" سیکرٹ فنڈ " سے ایک روپیہ بھی نہیں نکالا۔پہلی دفعہ پولیس میں تبادلوں اور بھرتیوں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا گیا۔ 

 نیشنل پارٹی کا فلسفہ ہے کہ سیاسی ،سماجی اور معاشی ابتری میں "بوچھ بننے سے بہتر ہے۔یاد بنا جائے"۔

صوبے کے دانشور،کاروبار کرنے والے اور ملازمت پیشہ عوام اس بات کا یقیننا" ادراک رکھتے ہیں ۔کہ ہم محنت کش عوام کا لسانی، نسلی، صنفی اور طبقاتی نابرابری کے درمیان فاصلے بڑھنے سے ،کردار رکھنے والی سیاسی فکر کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔آو مل کر درمیانہ طبقے کی فکر کے امین "ڈاکٹر مالک بلوچ " کے ہاتھ مضبوط کریں۔ اور میر جمہوریت مرحوم حاصل بزنجو کی جماعت کے نمائندے کو اپنی آواز بنائیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post