BNC OFFICAL WEBSITE

مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ نور محمد دمڑ

 مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ نور محمد دمڑ

ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ نور محمد دمڑ




*کوئٹہ(بی این سی نیوز ) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ہمارے لشکرو کاروان کے اغراض و مقاصد یہ ہیں کہ اپنے علاقے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنااور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے۔ ماضی میں حلقے سے منتخب نمائندوں نے حلقے کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ،جس کی وجہ سے حلقہ ترقی سے محروم اور نوجوان روزگار کے لئے در درکی ٹھوکریں کھارہے تھے، ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں سیکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ،یہ نوجوانوں پر احسان نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو باعزت روزگارفراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی میں گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیا ۔حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ سیاسی مخالفین ہمارے منظور کردہ تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،ہماری کارکردگی اور عوامی مقبولیت سے سیاسی مخالفین حواس باختہ اور بوکھلاہٹ کاشکار ہیں۔ہماری حکومت کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہے، جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی ضلع زیارت میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی ۔درایں اثناء آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی کے عہدیداروں نے ضلع زکوٰۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری کی قیادت میں سینئر صوبائی وزیر سے ملاقات کی ،جس میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے عہدیدار حاجی دوران ترین، صاحب جان ترین اورعبدالحق میانی نے ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی گرفتاری اور ضلع ہرنائی کے مسائل سے آگاہ کیا ۔نورمحمد دمڑ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہرنائی کوئٹہ ہرنائی سنجاوی روڈ کے تعمیراتی کام کو جلددوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرینگے اور ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی رہائی کیلئے وزیرداخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے اس سلسلے میں بات کی جائے گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post