حلقہ این اے 265 ، کاغذات نامزدگی کے اجرا کا سلسلہ شروع
امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے
*کوئٹہ(بی این سی نیوز )حلقہ این اے 265 کوئٹہII پر ضمنی انتخاب کے لئے امیدوارون کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے اجرا کا سلسلہ شروع ہوگیا ، پیر کو صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت 43 امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے ، شیڈول کے مطابق3 فروری کو ریٹرننگ افسر نے پبلک نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے ، 9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور13 فروری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹریبونل کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی جبکہ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ20 فروری تک کیا اور21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ،22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لیے اور23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری و انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی
۔*
