BNC OFFICAL WEBSITE

 *مہنگائی نے عوام کو دووقت کی روٹی کا محتاج کردیا، لالا یوسف خلجی*


*کوئٹہ(بی این سی )بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہاہے کہ مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دو وقت کی روٹی کامحتاج کردیاہے حکمران اوراپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں بصورت دیگر اگر عوام سڑکوں پرنکل آئے تو سیاستدانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اسوقت آسمان کوچھو رہی ہے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کو دووقت کی روٹی کامحتاج کر دیاہے رہی سہی کسر وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے ہاتھوں لوگ اپنے بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں لیکن حکمران اوراپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے اورانہیں ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگارہی ہیں جس سے عوام کو کوئی سروکار نہیں


۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post