BNC OFFICAL WEBSITE

 بیلہ:تعلیمی اداروں میں گٹکا ، ماوہ ودیگر اشیاء پرمکمل پابندی


*بیلہ (بی این سی نیوز ) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گٹکا ، ماوہ ، مین پوری ، پان پراک اور دیگر اس طرح کی اشیاء پر نہ صرف مکمل پابندی ہوگی بلکہ اس سلسلے میں ان کے نقصانات سے متعلق جلد ہی ایک آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا صبح اسمبلی میں مذکورہ مضر اشیاء کے نقصانات پر لیکچر کے علاوہ کلاس رومز میں طلباء کے بیگوں کی تلاشی بھی لی جائے گی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عمران الحسینی ایوبی نے ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں جس میں ان امور پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے


۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post