وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترکیہ و شام زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ قائم کردیا
*کوئٹہ (بی این سی نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترکیہ و شام زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ قائم کردیا ہے،اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسلم دوست ملک ترکیہ و شام کے حالیہ شدید زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مددکے لئے خصوصی ریلیف فنڈ کی منظوری دے دی۔ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان اور عوام اپنے ترکیہ و شام کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اور انکی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائےگا،اور مذکورہ فنڈ میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مصیبت میں پھنسے ہوئے اپنے ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کی جاسکے۔*
