BNC OFFICAL WEBSITE

خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے فکر باچا خان کی ضرورت ہے، اصغر اچکزئی

 خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے فکر باچا خان کی ضرورت ہے، اصغر اچکزئی



*چمن( بی این سی نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فکر باچاخان کی اشد ضرورت ہے اجمل خان خٹک باچاخان کے حقیقی معنوں میں باعمل پیروکار تھے نہ صرف ایک زیرک جراتمند باکردار رہنما تھے بلکہ وہ اعلیٰ پایہ کے لکھاری ادیب دانشور اور انقلابی شاعر تھے انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے جوانوں میں جذبہ حریت پیدا کیا ان کی برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب امن محبت کا گہوارہ پشتون خوا وطن پر ایک بار پھر انتہاپسندی دہشت گردی مسلط کی جارہی ہے جس سے سیاسی معاشی عدم استحکام بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع چمن کے زیر اہتمام پارٹی کے سابق مرکزی صدر ادیب لیکوال انقلابی شاعر اجمل خٹک کی 13ویں برسی کے مناسبت سے منعقدہ یاد ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین صلاح الدین وطن یار نے کی یاد ریفرنس سے ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل ,گل زمان ,کونسلر محمد نسیم پشتون پال،مولوی اختر محمد و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے اجمل خان خٹک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ پشتون وطن میں سیاست اور ادب کے ذریعے پشتون وطن کے عوام کو بہترین راہ دکھائی پشتون وطن کے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے علم وہنر کی ترغیب دی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن فخر افغان باچا خان بابا کے فلسفہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر قسم کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کو رد کرتے رہینگے۔درایں اثناءعوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر قوم پرست سیاستدان انقلابی شاعر ادیب لیکوال اجمل خٹک کی 13ویں برسی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی باچاخان مرکز کوئٹہ میں اے این پی ضلع کوئٹہ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا قائم مقام ضلعی صدر شان عالم کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی زئی صوبائی سالار اعلی شاجہان آغا پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ شیر بابو درانی سید یاسین آغا حمزہ کاکڑ سید نعیم آغا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خان خٹک حقیقی معنوں میں باچاخان کے پیروکار خان عبدالولی خان کے دست راست اور اپنے دور کے زیرک مترقی روشن فکر سیاست مدار تھے نہ صرف کارزار سیاست کے میدان میں سرخرو رہے بلکہ ادب کی دنیا میں بھی انہوں نے اپنے کلام اور اشعار میں مزاحمتی سوچ کو پروان چڑھایا اجمل خان خٹک نوجوانوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے مقررین نے کہا کہ آج باچاخان ولی خان اور اجمل خٹک کی مسکن ایک بار پھر اغیار کی ناپاک عزائم کے نرغے میں ہے آج پشتون من حیث القوم انتہاء پسندی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہے مقررین نے پولیس لائن پشاور کے مسجد میں حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے اس پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا باچاخان مرکز پشین میں ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی امیر علی آغا عبدالخالق کاکڑ ڈاکٹر جعفر عصمت اللہ روئیداد ترین اور دیگر نے انہیں ان کی قومی سیاسی علمی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام میانی ہائوس شاہرگ میںمنعقدہ نشست سے قائم مقام ضلعی صدر ملک ظریف ترین تحصیل صدر ملک زمان ترین معصوم ترین رشید میانی سومر خاکسار عارف میانی راز محمد تارن نے، باچاخان مرکز قلعہ سیف اللہ میں رکن مرکزی کمیٹی مراد خان کاکڑ محمد خان کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ نعیم خان گل شیر پشتون شکور وصال مالک جلال زئی حاجی عبدالوہاب نے اجمل خٹک کی قومی سیاسی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اکابرین کی یاد مناتی رہیگی یاد ریفرنسز میں اجمل خان خٹک سمیت پشتون قومی تحریک کے شہیدوں، پولیس لائن پشاور کے شہدا اور ترکی شام میں میں ہولناک زلزلے سے شہید ہونیوالوں کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ہرنائی کے صدر سید یوسف شاہ اور ایک جماعت کے ضلعی صدر کی غیر قانونی گرفتاری انہیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد کو گرفتا کررہی ہے۔ سیاسی کارکنوں کو باعزت طور پررہا کیا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی بھر پور احتجاج کریگی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post