BNC OFFICAL WEBSITE

*ہرنائی میں چیک پوسٹوں پر لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، احتجاج پر جیل بھیج دیا جاتا ہے، اصغر اچکزئی*

 *ہرنائی میں چیک پوسٹوں پر لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، احتجاج پر جیل بھیج دیا جاتا ہے، اصغر اچکزئی*



*کوئٹہ (بی این سی نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی نے ایوان میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں سیکورٹی چیک پوسٹیں دوسری جگہ منتقل کی جائیں، فورسز اور شر پسندوں میں فائرنگ سے مقامی آبادی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ڈرون اڑنے کے باعث چادر وچار دیواری متاثر ہوتی ہے، ہرنائی میں کوئلہ ٹرکوں کی سیکورٹی کیلئے پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ گزشتہ سال ہرنائی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد جاری رپورٹ پر عمل نہیں ہورہا ہے ، ہرنائی میں چیک پوسٹوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، ہرنائی آنے والوں کا شناختی کارڈزچیک کئے جارہے ہیں، ان باتوں پر احتجاج کرنے والے دو افراد کو سولہ ایم اپی او کے تحت مچ جیل بھجوادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تخریب کاری کی ہمیشہ کھل کر مذمت کی ہے ملک کے خراب حالات کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر ہے عدلیہ آزاد فیصلے نہیں کرسکتی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post