BNC OFFICAL WEBSITE

 *بلوچستان میں بے امنی ایران کے مفاد میں نہیں، پاکستان کو گیس ، پیٹرول اور بجلی دینے کےلئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل*


*کوئٹہ : ایران کے کوئٹہ میں متعین ڈپٹی قونصلر جنرل پیر لورین نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ تخریب کاری کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان ایران میں تخریب کاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرے ہم انہیں نیست و نابود کردیںگے۔ پاکستان کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے لئے ایران گیس ، پیٹرول اور بجلی دینے کےلئے تیار ہے اس میں ہماری جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں پاکستانی حکومت ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے حالانکہ پاکستان کو پہلے بھی وافر مقدار میں ایل پی جی اور گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر ملاقات کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور رند، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کونسلر جنرل نے کہا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں ، اچھے ہمسائے کی حیثیت سے ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ برادر اسلامی ممالک اور بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، ایران نے پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایران گیس پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،رکاوٹ ایران کی جانب سے نہیں پاکستان حکومت ہچکچا ہٹ سے کام لے رہی ہے، ایران گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، ایران نے معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک بچھا کر پہنچا دی ہے، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی گیس فراہم کررہا ہے اور ایران بلوچستان کے سرحدی شہر گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے، 2023 میں گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مسلح تنظیموں کی سرگرمیوں کو دشمن ممالک بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں،حالانکہ ایسا تاثر دینا درست نہیں بلوچستان میں بدامنی ایران کے مفاد میں نہیں، ایران کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان ایران میں تخریب کاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرے انہیں نیست و نابود کریں گے، ایران پاکستان کے ساتھ تخریب کاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن سیکورٹی تعاون کے لئے تیار ہے ، ریفرنڈم کی باتیں کرنے والے مستحکم ایرانی حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیںجس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے


۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post