BNC OFFICAL WEBSITE


 ایک منظم سازش کے تحت غیروں کے ساتھ مل کر غیر جمہوری طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت کو سازش سے ہٹایا قاسم خان سوری


*کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 265 قاسم خان سوری نے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس مرتبہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لینے کا حق رکھتی ہے عمران خان سب کچھ داوٴ پر لگا کر پاکستان کی خودمختاری سالمیت خوشحالی اور ترقی کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہا ہے جن لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے قریب کر دیا تھا عمران خان نے پاکستان کو ایک بار پھر دنیا میں عزت کا مقام دلایا معیشت کو ٹھیک کیا اور روزگار کے وافر مقدار میں مواقع پیدا کئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں ملک میں مہنگائی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا اور پاکستان دن رات ہر لحاظ سے ترقی کر رہا تھا پاکستان کے عوام پرامن فضا میں سانس لے رہی تھی پی ڈی ایم شامل سیاسی جماعتوں کے سربراہان کہی دہائیوں سے سرکاری بنگلوں گاڑیوں اور مراعات کے مزے لے رہے تھے عمران خان کے آنے کے بعد یہ مداری سیاستدان بے روزگار ہو گئے اسی دن سے ان لوگوں نے پاکستان اور پاکستان کے ایک مضبوط حکومت کے خلاف سازشیں شروع کر دیں ایک منظم سازش کے تحت غیروں کے ساتھ مل کر غیر جمہوری طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت کو سازش سے ہٹایا پاکستان کے اقتدار پر ایک دم سے 13 سیاسی جماعتوں کے خاندانوں نے قبضہ کرکے بندر بانٹ شروع کر دی، آج پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post