گوادر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
*کوئٹہ (بی این سی نیوز) یونیورسٹی آف گوادر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب گوادر یونیورسٹی میں ہوئی ، یاداشت پر یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے دستخط کیے جس کے تحت دونوں ادارے علمی وابستگی کی سہولت فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربے اور تعلیمی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔*