BNC OFFICAL WEBSITE

شجر کاری5 مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے‘ کمشنر ژوب

 شجر کاری5 مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے‘ کمشنر ژوب



*ژوب ( bnc.pk) کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائینگے ڈویژن کے تمام سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات پر پودے لگائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پلال ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ ڈویژنل آفیسر جنگلات ژوب سلطان محمود سمیت محکمہ جنگلات اور انتظامی آفیسران نے شرکت کی کمشنر ژوب ڈویژن کو شجر کاری مہم کے حوالے سے آفیسران نے بریفنگ دی کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران ژوب ڈویژن کے تینوں اضلاع ژوب شیرانی اور قلعہ سیف اللہ میں تمام سکولوں دفاتر تفریحی اور پبلک مقامات پر لاکھوں پودے لگائے جائینگے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پودے لگانے کے بعد آبیاری اور حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے پودوں کی حفاظت سے شجر کاری مہم کوبامقصد بنایاجا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ درختوں کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں درخت زندگی ہے عالمی سطح پر گلوبل وارمنگ جاری ہونے کے بعد درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جنگلات کی حفاظت اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post