*تربت میں ایرانی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت270تک پہنچ گئی*
*تربت(بی این سی نیوز بلوچستان) پاکستانی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد تربت میں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن بڑھوتری، تربت میں فی لیٹر 250 سے 270 تک ہوگیا۔ تربت میں ایرانی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 اور 270 ہوگئی ہے، ایران سے دستیاب زرائع کے مطابق فی لیٹر قیمت 12 سے 13 پاکستانی روپے مقرر ہے لیکن حیران کن طور پر تربت جو ایرانی سرحد سے بامشکل 100 کلومیٹر پڑسکتی ہے یہاں ایرانی پٹرول آکر 270 فی لیٹر فروخت کی جاتی ہے جو ہزار گنا اضافہ ہے۔ تیل بردار گاڈی مالکان کے مطابق اس وقت ضلع کیچ میں ٹوکن کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے جبکہ مختلف مقامات پر بھتہ اس کے علاوہ ہے اس وجہ سے مجبوراً گاڈی مالکان ڈپو والوں کو مہنگا پٹرول دیتے ہیں ایک گاڈی ڈرائیور کے مطابق ڈپو مالکان اور دکان دار زیادہ فائدہ لینے کے چکر میں خود قیمت مقرر کرتے ہیں حالانکہ انہیں اس سے بہت کم قیمت پر فی لیٹر پٹرول پڑ رہا ہے لیکن ان کے خلاف انتظامیہ کی ایکشن اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی قیمتوں میں اضافہ کا بڑا سبب ہے۔*