BNC OFFICAL WEBSITE

*شجر کاری مہم: بلوچستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف*

 شجر کاری مہم: بلوچستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف



*کوئٹہ (خ ن)بلوچستان میں شجر کاری مہم 2023 کا بھرپور آغاز کیا جا رہا ہے مہم کے دوران دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے مہم کی کامیابی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی مہم کو سپر وائز کرینگے جبکہ سیکریٹری جنگلات کو مہم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ صدقہ جاریہ سمجھ کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں درخت لگانا سنت رسول بھی ہے ہر فرد اپنے گھر میں کم از کم ایک درخت لگا کر ثواب حاصل کر سکتا ہے جس سے اسکی آنے والی نسل کو بھی فائدہ پہنچے گاوزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں، دفاتر اور عوامی مقامات پر بھی شجر کاری کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی بنیادی وجہ جنگلات کی کمی اور آلودگی میں اضافہ ہے ہم نے جنگلات کاٹ کر فطرت کے اصولوں سے روگردانی کی ہے جسکی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لئے شجر کاری اشد ضروری ہے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئیسول سوسائیٹی اور تمام ادارے بھرپور حصہ لیں اور شجر کاری مہم کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے وزیراعلیٰ نے نوجوانوں اور طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنائیں چیف سیکریٹری کی جانب سے تما م سیکریٹریوں کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور منسلک اداروں کے سربراہان کو مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے والے افسران و اہلکاران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post