BNC OFFICAL WEBSITE

پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پی ایس او

 پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پی ایس او



*کوئٹہ (بی این سی نیوز) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑ اور جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزنگ باڈی کے ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ طلباکے پرامن احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے ماؤنٹین اینڈ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے نشے کی حالت میں اپنے آفس میں بلوچ طالب علم پر تشدد کیا۔ جس کے خلاف طلباء نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور کئی طلباء شدید زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے کئی زخمی طلباء کو سسپینڈبھی کیا۔بیان میں تعلیمی اداروں میں پشتون بلوچ طلبا کے ساتھ اس طرح کے واقعات کو لمحہ فکر قرار دیا ہے۔اورمرکزی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہیں کہ اس واقعے کا نوٹس لے۔اور واقعے میں ملوث یونیورسٹی عملے کے خلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی کرے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post