ملک کے موجودہ بحرانوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، مولانا واسع
*کوئٹہ(بی این سی نیوز )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہےکہ ملک کی موجودہ بحرانوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی مگر وفاقی حکومت نے مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں اپنا کردار اد اکررہے ہیں مدارس کی تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی دریغ نہیں کرینگے عالمی برادری کی کوشش رہی ہے کہ اسلام کو دنیا سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں مگر جمعیت علما ء اسلام اور مدارس کے طلباء اسلام کی سربلندی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے اور ہم مدارس کا دفاع کرکے اس کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں مقامی جامعہ کی فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ اسلام کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں اس وقت ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور اس چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار اد اکرنا چاہئے ملک بدترین مالی بحران سے دوچار ہے ان تمام تر وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو جن حالات سے دوچار کیا ہے ان پر قابو پانے کے لئے مثبت فیصلے کرنے چاہئے جب تک سابقہ حکمرانوں کا احتساب نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے موجود وفاقی حکومت اور عمران نیازی اور ان کے وزراء کو گرفتار نہیں کرینگے یہ صرف گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام کے ہر کارکن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریاں تیز کریں اور جمعیت علماء اسلام کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔*