BNC OFFICAL WEBSITE

بیلہ ،مسافر کوچ کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق

 بیلہ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق



*بیلہ (بی این سی نیوز)بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی سٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل ستون سے ٹکرا کر مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت40 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک40 لاشیں نکال لی گئیں اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے بتایا کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کوچ میں 48 افراد سوار تھے جن میں سے ایک بچہ اور خاتون سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیںجاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوںنے کہا کہ زیادہ تر لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں اور ان کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔انچارج ایدھی فانڈیشن ڈاکٹر حکیم لاسی نے کہا کہ مسافر کوچ میں 45 سے زائد افراد سوار تھے کوچ کو حادثہ سوا 2 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ حادثے کے مقام کے قریب ایک ہوٹل کے مالک نے اطلاع دی، تو ریکسیو آپریشن 3 بجے کے قریب شروع کیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بیلہ کوچ حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post