BNC OFFICAL WEBSITE

 ملک کا نیا وزیراعظم مسلم لیگ ن سے ہو گا،بلاول بھٹو*

 *ملک کا نیا وزیراعظم مسلم لیگ ن سے ہو گا،بلاول بھٹو*



*لاہور: (www.bnc.pk) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد ملک کا نیا وزیراعظم مسلم لیگ ن سے ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نہیں لائے گی۔انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم مسلم لیگ ن کا وزیراعظم لانے کے لیے پیسے استعمال کر رہے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی حکومت شہباز شریف کی تجویز ہے جبکہ مائنس عمران کی تجویز حکومت کی اتحادی جماعتوں نے دی جس سے واضح ہے کہ اصل مسئلہ عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے لیے اصلاحات کرائیں، ہم ان اصلاحات کو تبدیل کر کے صاف اور شفاف الیکشن کرائیں گے۔ایم کیو ایم سے تعلقات بارے بات کرتے ہوئے پی پی چئیر مین نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ ہے، عدم اعتماد کا انجام جو بھی ہو ہم دونوں مل کر کام کریں گے*


(www.bnc.pk)

Post a Comment

Previous Post Next Post